12 مئی ، 2012
پشاور… پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع گل بہار پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پولیس موبائل ، دو گاڑیوں اور دو رکشوں کو نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعاعت کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکا بظاہر ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جب پولیس کی گاڑی قیدیوں کو لے کر وہاں سے گذر رہی تھی۔ دھماکے میں قیدی محفوظ رہے تاہم پولیس اہلکار اس کی زد میں آگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جائے وقوع پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔