پاکستان
14 جون ، 2015

ایم کیوایم کی ہڑتال ختم ،دکانیں اور کاروبار کھلنے لگے

ایم کیوایم کی ہڑتال ختم ،دکانیں اور کاروبار کھلنے لگے

کراچی......سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہونے والی ہڑتال ختم اور کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے ۔کراچی، سکھر ،حیدر آباد ،میر پور خاص سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز ، سی این جی اسٹیشن اور پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے، بجٹ میں شہری سندھ کیلئے کم رقم مختص کرنےکیخلاف ایم کیو ایم نے شٹرڈائون ہڑتال کی اپیل کی تھی،آج صبح شہروں میں کھلنے والی دکانیں تھوڑی دیر کے بعد بند کردی گئیں ، بیشتر شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہونےسے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ۔ میر پور خاص اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور پیٹرول پمپ بندرہے،سکھر میں بھی صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بند رہیں ۔نواب شاہ ، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد سمیت کئی شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں جہاں دکانیں اور بازار کھلے رہے ۔رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ دوپہر ایک بجے معمول کی سرگرمیاں بحال کردیں۔

مزید خبریں :