پاکستان
14 جون ، 2015

سندھ میں ٹیکس کی شرح سب سےکم ہے، صوبائی وزیرخزانہ

سندھ میں ٹیکس کی شرح سب سےکم ہے، صوبائی وزیرخزانہ

کراچی.......سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں سندھ کا ٹیکس ریٹ سب سےکم ہے، پوسٹ بجٹ کانفرنس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم نےکچھ نئے سیکٹرز میں ٹیکس کی شرح میں کمی کی ہے،عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس15 فیصد سےکم کرکے14 فیصد کردیا ہے۔سندھ کا ٹیکس ریٹ تینوں صوبوں میں سے سب سے کم ہے،سروسز پر ٹیکس بھی دیگر صوبوں سے کم ہے ۔وزیر خزانہ نے واضح کرتے ہو ئے کہا کہ بجٹ کے70 فیصد فنڈز وفاق کی جانب سے آتے ہیں،سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ ہیں۔

مزید خبریں :