پاکستان
14 جون ، 2015

ایم کیو ایم کے بجٹ مسترد کرنے کی وجہ معلوم نہیں،مراد علی شاہ

ایم کیو ایم کے بجٹ مسترد کرنے کی وجہ معلوم نہیں،مراد علی شاہ

کراچی........وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بجٹ مسترد کرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ایم کیو ایم کو بجٹ سے متعلق مطمئن کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کے لئے ڈھائی ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں سے دو ارب اسی سال تیس جون سے پہلے مل جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداے کے بیان پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں سالانہ غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے جانے والے دو سو تیس ارب روپے کہاں جاتے ہیں پہلے اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مبہم الزامات کے ذریعے جمہوری حکومت کو کام سے روکا نہیں جاسکتا۔

مزید خبریں :