پاکستان
14 جون ، 2015

رمضان وعید کےچاندپراتفاق کیلئے وزیرمذہبی امور کے رابطے

رمضان وعید کےچاندپراتفاق کیلئے وزیرمذہبی امور کے رابطے

پشاور......حکومت نے ملک بھر میں رمضان اور عید کے چاند پر اتفاق کے لیے خیبر پختونخوا میں حکومت اور علمائے کرام سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار یوسف نےخیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمان اور علمائے کرام سےفون پر رابطہ کرکے رمضان اورعیدکےچاند پر اتفاق رائےکے معاملے پر بات چیت کی ۔انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر عمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور عید کے چاند کے ایک ساتھ اعلان کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ اس سلسلے میں خیبرپختون خوا میں تمام مسالک کے علما کے درمیان اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مسجد قاسم کے مہتمم سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :