پاکستان
14 جون ، 2015

پرویزالہٰی اپنا لوٹ مار کا دور بھلا نہیں پا رہے،زعیم قادری

پرویزالہٰی اپنا لوٹ مار کا دور بھلا نہیں پا رہے،زعیم قادری

لاہور.......پنجاب حکومت کےترجمان سید زعیم قادری کاکہناہےکہ میٹروبس سروس پر تنقید کرنے والے دراصل غریب دشمن ہیں،پرویزالہٰی اپنا لوٹ مار کا دور بھلا نہیں پا رہے۔چودھری پرویزالہٰی کی پریس کانفرنس کےردعمل میں ترجمان پنجاب حکومت کاکہناتھاکہ پرویز الہٰی دور میں قومی وسائل کی لوٹ مارکسی سے پوشیدہ نہیں،پنجاب بینک کےوسائل ذاتی مفادات پر خرچ کرنے اور کمیونٹی سنٹرز کے نام پرذاتی ڈیرے بنانےوالوں کو عوام ابھی نہیں بھولے، زعیم قادری نےکہاکہ پڑھے لکھےپنجاب کے نام پرعوام کے ساتھ ڈرامہ کیاگیا،عام انتخابات میں پرویزالہٰی کی شکست ان کی اہلیت کےمتعلق عوام کا جواب تھا،انہوں نےکہا کہ شہباز شریف کا دور شفافیت، ترقی اورخوشحالی کا دور ہے۔

مزید خبریں :