پاکستان
15 جون ، 2015

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

 لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور.......ملک بھر میں کہیں سورج آگ برسا رہا ہے تو کہیں بادلوں کا بسیرا ہے،محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں نے سندھ اور بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،اس پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔ادھر وسطی اور جنوبی پنجاب،اسلام آباد،راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور ابر آلود ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، ژوب ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔



مزید خبریں :