پاکستان
15 جون ، 2015

بھارت سے دوستی نہ بھی ہو تو تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے ، مشیر خارجہ

بھارت سے دوستی نہ بھی ہو تو تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے ، مشیر خارجہ

اسلام آباد..........مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان خطرات بڑھ رہے ہیں، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔اسلام آباد میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت میں پاکستان مخالف بیانات سے سیاسی جماعتوں کے ووٹ بنک میں اضافہ ہوتا ہے اسی لیے پاک بھارت صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے ، تاہم ہم بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر اور پانی سمیت متنازع مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ کل جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہو رہا ہے،جس میں یمن اور میانمار کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ روہنگیاں مسلمانوں کی مدد کے لیے اسلامی ممالک نے قراداد بھی پاس کردی ہے۔

مزید خبریں :