پاکستان
15 جون ، 2015

خیبرپختونخوا،اپوزیشن نے بجٹ مستردکردیا، ہنگامہ آرائی،بائیکاٹ

خیبرپختونخوا،اپوزیشن نے بجٹ مستردکردیا، ہنگامہ آرائی،بائیکاٹ

پشاور........خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے صوبائی بجٹ کومستردکرتے ہوئے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعدبائیکاٹ کردیا، جبکہ حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کوبلاجوازقراردیااورکہاکہ بجٹ انتہائی متوازن اورعوام کی ضروریات کے مطابق ہے۔ خیبرپختونخواکے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن شریک تو ہوئی لیکن مختصروقت کیلئے۔ اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نشستیں خالی تھیں، تاہم بجٹ تقریرشروع ہوتے ہی ارکان حزب اختلاف اکٹھے ایوان میں آئے،شیم شیم کے نعرے لگائے،ہنگامہ آرائی کی اور پھرواک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن کے مطابق حکومت بجٹ خرچ کرنے کی اہل نہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکہ ڈالاہے۔

مزید خبریں :