16 جون ، 2015
نیویارک........پانی کے بلبلوں کی سالانہ جنگ میں 3ہزار افراد نےشرکت کی۔ امریکا میں تو اس مقصد کیلئے ہر سال ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ نیویارک میں پانی کے بلبلوں کی سالانہ جنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے3ہزار سے زائد نوجوانوں اور بوڑھوں نے شرکت کی۔شرکاء نے کھلونا پستولوں میں سرف کا پانی بھر کر ایک دوسرے پر بلبلوں کی خوب بارش کی اور ایونٹ کا بھرپور لطف اٹھایا۔