دلچسپ و عجیب
16 جون ، 2015

کام وہی کریں جس میں مہارت ہو!

کام وہی کریں جس میں مہارت ہو!

نیویارک.........کام وہی کریں جس میں مہارت ہو،کھلاڑی اناڑی ہوتو ہوتا ہے کچھ ایسا انجام،بعض اوقات کوئی کام جتنی بھی محنت سے کیوں نہ کیا جائے لیکن بری قسمت آڑے آ جاتی ہے اور بنا بنایا کام بگڑ جاتا ہے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے مختلف مناظر ہی دیکھ لیجئے جن میں مختلف کرتب دکھانے کی کوشش میں اناڑی کھلاڑی منہ کی کھاتے نظر آرہے ہیں۔کہیں تو کوئی مہارت سے عاری موٹر سائیکل سوار اپنی بائیک کا حشر بگاڑتا نظر آرہا ہے تو کوئی اسکیٹ بورڈنگ کے دوران اوندھے منہ زمین پر گر رہا ہے اور تو اور کہیں کسی کواپنی ہی بے و قوفی اور جلدبازی کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

مزید خبریں :