17 جون ، 2015
حیدر آباد ......حیدرآباد شہر کی تاریخ پر ایک منفرد تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔حیدرآباد فوٹو واک نمائش کا انعقاد ایک این جی او کے تعاون سے کیا گیا ۔ نمائش کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کسی پروفیشنل یا ماہر فوٹو گرافروں نے نہیں بلکہ عام افراد نے حصہ لیا ۔نمائش میں پیش کی گئی تصاویر میں حیدرآباد شہر کی تاریخی اہمیت اور حیثیت، سندھ کے سابق حکمرانوں کے مقبرے ، تاریخی قلعے اور ان شاندار عمارتوں کی عکاسی کی گئی ہے کہ جو فن تعمیر کا شاہکار ہیں ۔ ایک سو فوٹو گرافرز نے حصہ لیا فوٹو گرافر پروفیشنل نہیں تھے ہمارا مقصد یوتھ کو اپنی ثقافت اور آرٹس سے واقف رکھنا اور تاریخ سے جوڑے رکھنا ہے ۔ یہ حیدرآباد کے کنگ کی فوٹو ہے بہت اچھا ایونٹ تھا ،ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارا شہر اتنا خوبصورت ہے فوٹوز سے پتا چلا ۔ تصویری نمائش میں طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔شہری اس نمائش کے انعقاد پر بہت خوش تھے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے نہ صرف شدت پسندی کے رجحان میں کمی آئیگی بلکہ فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھنے والوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔ نمائش دیکھ کر مجھے سندھ پر فخر ہو رہا ہے ایسا سندھ پہلے نہیں دیکھا ۔ اچھا کام ہوا ہے دہشتگردی بڑھ رہی ہے آرٹ اور فوٹو گرافی کو پروموٹ کرنا چاہیے۔نمائش میں حصہ لینے والوں کی یہ بھی خواہش ہے کہ اس قسم کی نمائش اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی منعقد کی جانی چاہیں۔