12 مئی ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ہم خیال گروپ میں انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پاگیا ہے۔ اس حوالے سے طے پائے گئے فارمولے پر ہمایوں اختر اور اقبال ظفر جھگڑا نے دستخط کئے۔ اس سے قبل ہم خیال مسلم لیگ کے 20رکنی وفد نے میاں نوازشریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ وفد میں حامد ناصر چٹھہ، ہمایوں اختر خان، سلیم سیف اللہ ، سابق وزیرخاوجہ گوہر ایوب خان، اورہارون اختر بھی شامل ہیں۔ رائے ونڈ آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ہم خیال مسلم لیگ کے قائدین کا استقبال کیا۔ ن لیگ کی جانب سے مذاکرات میں شہبازشریف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، خواجہ آصف ، اقبال ظفر جھگڑا ، سینیٹر پرویز اشرف، پیر صابر شاہ، سردار مہتاب عباسی اور ذوالفقار کھوسہ موجود رہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہم خیال مسلم لیگ اور مسلم لیگ ن کے قائدین طے پائے گئے معاہدے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔