پاکستان
17 جون ، 2015

آصف زرداری کی تقریر ہلکی پھلکی موسیقی تھی، امیر جماعت اسلامی

آصف زرداری کی تقریر ہلکی پھلکی موسیقی تھی، امیر جماعت اسلامی

لاہور........امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی تقریر ہلکی پھلکی موسیقی تھی لیکن اسے دھمال میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ملک کے جمہوری سسٹم کو لاحق خطرے کی بو محسوس ہورہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری کی تقریر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی قیادت کو باہمی اعتماد کی فضا قائم رکھتے ہوئے انتشارسے بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جمہوری سسٹم کوایک بارپھرکچھ خطرات لاحق ہونے کی بوآرہی ہے، خود کو قانون اوراحتساب سے ماورا سمجھنے والوں کواپنی سوچ بدلنی چاہیے، بھارت کی دھمکیاں،اشتعال انگیزبیانات خطے میں امن امان کی صورت حال کو خراب کررہے ہیں۔

مزید خبریں :