پاکستان
18 جون ، 2015

وہاڑی : مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 10 افراد زخمی

وہاڑی : مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،  10 افراد زخمی

وہاڑی.....وہاڑی میں عارف والا سے ملتان جانے والی مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ مسافر وین عارف والاسے ملتان جا رہی تھی کہ اڈا چٹی پلی کے قریب وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور وین پرقابو نہ رکھ سکا اور وین الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم مو قع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا،،ذرائع کے مطابق وین کا ڈرائیور مو قع سے فرار ہو گیا جب کہ وین کو پو لیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔

مزید خبریں :