12 مئی ، 2012
لندن…دنیا میں ایسے مصوروں کی کو ئی کمی نہیں جو اپنی شاہکار پینٹنگز سے سب کو حیران کر دیتے ہیں لیکن فن کی دنیا میں ایک ایسا مصور بھی ہے جو سب سے جدا ہے۔اس مصور کی خاصیت یہ ہے کہ یہ حیرت انگیز طور پر بیک وقت اپنے دونوں ہاتھوں میں پنسلیں پکڑ کر پو رٹریٹس بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ مصور اپنی اس خوبی کی بدولت ایک ہی ساتھ دو پورٹریٹ بنالیتاہے اور بغیر رکے اس کا دایاں اور بایاں دونوں ہاتھ ساتھ حرکت کر تے ایک سے دوگھنٹوں میں دو پو رٹریٹس تیار ہو جاتے ہیں۔