پاکستان
19 جون ، 2015

کراچی امن و امان میں منتخب حکومت رکاوٹ ہے، شاہ محمود

کراچی امن و امان میں منتخب حکومت رکاوٹ ہے، شاہ محمود

اسلام آباد.........تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپی گئی ہے لیکن منتخب حکومت رکاوٹ بن رہی ہے ، اگر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے تو ٹیرر فنانسنگ کو چوک کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ وہ چوبیس نام کونسے ہیں جن کےلیے اتنا واویالا مچایا جارہاہے، نیشنل ایکشن پلان پر ایک سال سے عمل درآمد ہورہا تھا جس کے وزيراعلیٰ سندھ کپتان تھے ، لیکن اچانک اس آپریشن پر اعتراض اٹھادیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عوام یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف متحدہ نے سندھ حکومت کا دیا گیا بجٹ مسترد کردیا، دوسری طرف افطار پارٹی کی دعوت قبول کرلی ہے ، یہ ہوکیا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت کا سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ بھی غلط نکلا۔

مزید خبریں :