پاکستان
19 جون ، 2015

وزارت پانی و بجلی کی صارفین سے کم بجلی استعمال کرنےکی اپیل

وزارت پانی و بجلی کی صارفین سے کم بجلی استعمال کرنےکی اپیل

اسلام آباد.......وزارت پانی و بجلی نے صارفین سے کم بجلی استعمال کرنےکی اپیل کی ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے عوام سے سحری، افطار، تراویح میں بجلی کےغیرضروری استعمال سےگریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ بجلی کے کم استعمال سےزیادہ علاقوں میں بجلی بلاتعطل فراہم کی جا سکےگی۔ پانی و بجلی کی وزارت کا کہنا ہے کہ سسٹم کو بچانے کیلئے سحری، افطار، تراویح میں لوڈ شیڈنگ ہوسکتی ہے، گھریلوصارفین بجلی زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس وقت 1300میگاواٹ شارٹ فال کاسامناہے۔

مزید خبریں :