دلچسپ و عجیب
19 جون ، 2015

امریکا، سین ڈیاگو سے اورنج کاؤنٹی کے ساحل پرسرخ کیکڑوں کاراج

امریکا، سین ڈیاگو سے اورنج کاؤنٹی کے ساحل پرسرخ کیکڑوں کاراج

نیویارک........امریکا میں سین ڈیاگو کے ساحل سے اورنج کاؤنٹی کے ساحل تک سرخ کیکڑوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ جنوبی کیلیفورنیا میں ہزاروں کی تعداد میں کیکڑے ساحل پرآ گئے، اور ساحل کی مٹی لال کیکڑوں سے بھر گئی، ان میں سے کچھ زندہ اور کچھ مردہ ہیں، اتنی بڑی تعداد میں ساحل پر کیکڑوں کی موجودگی نے علاقے کے رہائشیوں کو حیران کر دیا جو اس انوکھے نظارے کو دیکھنے کیلئے ساحل پر پہنچ گئے۔ یہ کیکڑے یوں تو بیچ سمندرمیں رہتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرم پانی اور موسمی حالات میں تبدیلی ان کیکڑوں کو ساحل پر دھکیل لائی ہے۔

مزید خبریں :