12 مئی ، 2012
خوشاب…میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ دو دن میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ حل نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج میں وہ بھی شامل ہو جائیں گے،خوشاب میں عوامی جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ہمارے دور میں ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی نہیں تھی جبکہ آج خوشاب میں20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،عوام کو فیصلہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے کہہماری حکومت میں اور آج کی حکومت میں کیا فرق ہے۔میاں نوازشریف نے خوشاب کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ50کروڑ روپے کے پیکیج کو100کروڑ کے پیکیج میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا ۔قوم کی تقدیر بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ،آج ہر طرف افرا تفری ،اضطراب اور بے چینی ہے۔وزیر اعظم کی گیلانی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم گیلانی کو اپیل سے پہلے گھر چلے جانا چاہئے،عدالت بے قصور قرار دے تو واپس آسکتے ہیں ۔