21 جون ، 2015
کراچی........... کراچی میں قیامت خیز گرمی سے 2 دن کے دوران 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جناح اسپتال شعبہ ایمر جنسی کی سربراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق ہلاکتیں ڈی ہائیڈریشن اور گرمی کے باعث بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں۔ دوسری جانب ایدھی سرد خانے میں 2 روز کے دوران 130 لاشیں منتقل کی گئی ہیں، ایدھی سرد خانے میں شہر بھر سے لاشیں لائی جاتی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ لاشوں کی منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایدھی سرد خانے کی انتظامیہ نے لاشوں کی منتقلی میں اضافے کی وجہ سے لاوارث میتوں کی فوری تدفین کا کام شروع کردیا ہے۔ ابھی یہ کہنا دشوار ہے کہ ایدھی سرد خانے میں لاشوں کے اضافے اور گرمی سے ہلاکتوں میں کوئی تعلق ہے۔