پاکستان
22 جون ، 2015

سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عائد

سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ........سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزم نے عدالت سے اپنا وکیل مقرر کرنے کے لئے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔ سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ میں جیل کے کورٹ روم میں ہوئی ۔ سیشن جج بشری زمان نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ ملزم نے اپنا وکیل مقرر کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی ۔سابق ایس ایچ شہزادوڑائچ نے25 مئی کو سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں بار کے صدر سمیت 2 وکلا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزید خبریں :