22 جون ، 2015
لندن......65من وزنی برطانیہ کافربہ ترین شخص33 برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔کہتے ہیں موٹاپا ایک بہت بڑی بیماری ہے جو حد سے بڑھ جائے تو انسان کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے، ایسا ہی کچھ65ٹن وزنی اس برطانوی شخص کیساتھ ہوا جوگزشتہ روز صرف33 برس کی عمر میں انتقال کر گیاہے۔ کارل تھامپسن نامی اس فربہ شخص کی موت کی خبراس وقت پھیلی جب وہ ڈوور کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ڈاکٹروں نے کارل کو اپنے وزن پر قابو پانے کی سختی سے ہدایت کر رکھی تھی اور خبردار کیا تھا کہ بڑھتا ہوا وزن اسکی موت کا باعث بن سکتا ہے۔کارل اپنے وزن کے باعث گھر سے باہر نہیں جا سکتا تھا اور فاسٹ فوڈ، پیزا پر ہی گزارا کرتا تھا جو اس کے گھر تک پہنچا دیا جاتا تھا۔کارل روزانہ دس پاؤنڈ چاکلیٹ کی خریداری پر خرچ کرتا تھا اور لذیز کھانوں کا بیحد دلدادہ تھاجو اس کی موت کا سبب بنا۔