22 جون ، 2015
اسلام آباد.......سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ گرم موسم میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات کیے جائیں۔ آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ کو اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، سندھ کے کئی علاقوں میں اس وقت 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،اس گرم موسم میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات کیے جائیں۔