کھیل
23 جون ، 2015

حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ،وطن واپسی کا امکان

حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ،وطن واپسی کا امکان

کولمبو .......پاکستانی بلے باز حارث سہیل سری لنکا کے دورے میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔حارث سہیل نے آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔انہیں وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی بلے باز گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا ۔ٹیم مینجمٹ حارث سہیل کو سری لنکا سے وطن واپس بھیجنے پر غور کررہی ہے۔

مزید خبریں :