پاکستان
23 جون ، 2015

لاہور: موسلادھار بارش اورٹھنڈی ہوائیں ، موسم خوشگوار

لاہور: موسلادھار بارش اورٹھنڈی ہوائیں ، موسم خوشگوار

لاہور ......لاہور میں موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، موسم کا لطف اٹھانے فیملیز گھروں سے نکل کر پارکوں میں آ گئیں ۔لاہور کے آسماں پر صبح سے بادل چھائے ہوئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں ، بادل ذرا چھلکے تو بوندا باندی ،جب برسے تو ایسے کہ ہر طرف تیز موسلا دھار بارش،سڑکوں پارکوں میں پانی بہہ نکلا ۔کئی روز کی شدید گرمی کے بعد بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے لاہورئے کھل اٹھے ،فطرت بھی جھوم اٹھی ، درخت اور پودےبارش سے دھل کر لہرا گئے۔رنگیں، دلفریب موسم کا لطف اٹھانے کئی فیملیز پارکوں اور باغوں میں نکل آئیں ،بچوں کی اٹھکیلیاں انتہا پر رہی تو بڑے بھی بھرپور گپ شپ لگاتے نظر آئے۔

مزید خبریں :