پاکستان
23 جون ، 2015

سنی تحریک مرکز سے گرفتار ملزمان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

سنی تحریک مرکز سے گرفتار ملزمان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار 11 ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ رینجرز نے سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار 11 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں رضوان عرف گڈو، عارف منصوری، جواد قادری عرف راجہ، ،اکرم عرف اکرامی کالا، فرحان عرف پاپا، محمد عالم عرف بابا، شکیل احمد عرف فوجی، زبیر علی، سلیمان عرف مرچی، نور عالم اور عمران سعیدی عرف نورانی شامل ہیں۔عدالت نے تمام ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ ،بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ملزمان کو 90 روز تک نظر بندی مرکز میں رکھا کر تفتیش کی جائیگی۔ملزمان کو 2 روز قبل سنی تحریک کے مرکز سے رینجرز نے گرفتار کیاتھا۔

مزید خبریں :