23 جون ، 2015
کراچی ........کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ چند روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ واٹر بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حب ڈیم خشک ہونے کے باعث ضلع غربی اور وسطی کو یومیہ 100ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا تھا لیکن بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اوپر آگئی ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق مقررہ لیول تک حب ڈیم میں پانی آنے کے بعد ڈیم سے پانی کی فراہمی بحال ہوجائے گی اور شہر میں پانی کی فراہمی مزید بہتر ہوجائے گی۔