23 جون ، 2015
فیصل آباد.....فیصل آبادمیں 15 سال کے فرحان کے قتل پر ایک مقدمہ پولیس پولیس اہلکاروں کے خلاف دوسرا مقتول فرحان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں 15 سال کے فرحان پر پولیس کی فائرنگ کے واقعےکی 2 ایف آئی آرز تھانہ پیپلز کالونی میں درج کی گئی ہیں۔ایک ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا گیااور فرحان کو ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ دوسری ایف آئی آر فرحان کے ورثاء کی مدعیت میں درج کی گئی ہےجو ایس ایچ او سمیت 4 اہل کاروں کے خلاف درج کی گئی ہے۔