پاکستان
23 جون ، 2015

کوئٹہ میں رمضان کے دوران خصوصی سیکیورٹی پلان تیار

کوئٹہ......کوئٹہ میں رمضان کے دوران سیکیو رٹی کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے ۔ مجموعی طور پر بارہ سو سے ساڑھے بارہ سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ایف سی کی نفری اس کے علاوہ ہو گی ۔ بازاروں اور حساس مقامات پر سادہ کپڑوں میں اہل کار وں کی تعیناتی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جائے گی ۔حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں 70ناکوں پر چیکنگ کے ساتھ ساتھ پولیس اور ایف سی کے گشت کاسلسلہ افطار سے سحری تک جاری رہے گا ۔ اس کی نگرانی علاقہ ایس پی اور ڈی ایس پی کریں گے۔پولیس حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے سیکیورٹی پلان کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

مزید خبریں :