24 جون ، 2015
لندن .......صبح کا ناشتہ وقت پر کرنا یوں تو صحت کیلئے بیحد مفید ہے، لیکن کبھی کبھی یہ عادت ایسے بھی بھاری پڑجاتی ہے، جیسا کہ اس خاتون میزبان کے ساتھ ہوا۔برطانیہ کے مارننگ شو میں لائیو نشریات کے دوران سوزینا ریڈ نامی خاتون میزبان نے ٹیبل کے نیچے رکھی ناشتے کی پلیٹ پاؤں سے دھکیل کر چھپانی چاہی، تاہم کیمرے کی آنکھ نے تمام منظر محفوظ کر لیا۔سوزینا سمجھتی رہیں کہ وہ اپنے ناشتے کی پلیٹ چھپانے میں کامیاب ہو گئی ہیں اور انہیں کسی نے نوٹس نہیںکیا، تاہم بعد ازاں حقیقت معلوم ہونے پر بیحد شرمندہ ہوئیں،توجناب کیمرے کی آنکھ سے کچھ بھی بچنا نا ممکن ہے ۔