دلچسپ و عجیب
24 جون ، 2015

بدین:خوشبواورمٹھاس میں لاجواب 5روپے کلو خربوزہ

بدین:خوشبواورمٹھاس میں لاجواب 5روپے کلو خربوزہ

بدین.......ضلع بدین کو مختلف زرعی اجناس کے حوالے سے ملک میں خاص شہرت حاصل ہے۔ حالیہ سیزن میں خربوزے کی وسیع رقبے پہ کاشت اور ماہ رمضان میں آمد نے اس خاص پھل کو افطاری کے دستر خوان کی زینت بنا دیا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ضلع بدین میں غیر روایتی فصلوں کی کاشت میں واضح اضافہ ہوا ہے ان فصلوں میں خربوزہ اب علاقے کی خصوصی پہچان بن گیا ہے۔ بدین کا خربوزہ خوشبو اور مٹھاس میں لاجواب ہے حالیہ سیزن میں خربوزے کی ماہ رمضان میں آمد سے اب خربوزہ افطاری کے دستر خوان کی زینت بن گیا ہے۔ بدین کا خربوزہ پہلے ہی مشہور تھا ان رمضان میں آیا ہے تو افطاری میں خوب استعمال ہو رہا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق ضلع میں خربوزے کا زیر کاشت رقبہ ایک لاکھ ایکڑ سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ ماہ رمضان میں خربوزے کی قیمت صرف پانچ روپے فی کلو تک ہو گئی ہے جس سے خربوزہ نچلے و متوسط طبقے کے روزہ داروں کی دسترس میں بھی ہے۔ خربوزہ دوسرے پھلوں کے مقابلے میں سستا ہے میٹھا بھی ہے اس لئے زیادہ تر یہی خریدتے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کے جن نے پھلوں کو عام طبقے کی پہنچ سے بھی دو رکر دیا ہے ایسے میں معقول قیمت خرید،خوشبو اور ذائقے نے خربوزے کو افطاری کا لازمی جز بنا دیا ہے۔

مزید خبریں :