26 جنوری ، 2012
لاہور … لاہور کی بینکنگ کورٹ نے وزیراعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کی 2 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ایل پی جی کوٹہ فراڈ کیس میں سپریم کورٹ نے خرم رسول کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ بینکنگ کورٹ لاہور کے جج امجد پرویز نے خرم رسول کو 2 فروری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔