26 جون ، 2015
کولمبو.......کولمبو ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچارٹیم پاکستان کو شدید دھچکالگا ہے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض ہاتھ میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ ہی نہیں پوری سیریز سے باہر ہو گئے۔ کولمبو ٹیسٹ کا پہلا دن ،پاکستان کے چھ کھلاڑی 96 پر پویلین لوٹ چکے،وکٹ پر سرفراز احمد کے ساتھ فاسٹ بولر وہاب ریاض تھےلیکن دشمنتھا چمیرا کی شارٹ پچ گیند،جو وہاب کے بائیں ہاتھ پر لگی۔فوری طور پر تو شاید انہیں احساس نہیں ہوا،لیکن اگلے ہی اوور میں انہیں کہنی پر گارڈ پہننا پڑ گیا۔وہاب اس اننگز میں صرف چار رنز ہی بنا سکے اور جب کھیل ختم ہونے کے بعد ان کا ایکسرے کیا گیا تو ہاتھ میں فریکچر کی رپورٹ سامنے آئی ہے،یہ وہی ہات ہے جس سے وہاب بولنگ کرتے ہیں بیٹسمینوں کو پریشان کرتے ہیں ،لیکن فی الحال ان کی انجری نےٹیم پاکستان کو پریشان کر دیا ہے۔