27 جون ، 2015
پشاور......خیبر پختون خوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے ٹرن آئوٹ متاثر ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ضمنی ا لیکشن میں ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتا یا کہ 5 جولائی کو ہونے والے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے۔الیکشن کمیشن خود مختار ہے، جب چاہے انتخابات کراسکتی ہے۔تاہم رمضان میں انتخابات کرانے سے ٹرن آئوٹ متاثر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ہر قسم کاتعاون فراہم کرے گی۔