27 جون ، 2015
کراچی......ڈائرکٹرایف آئی اےسندھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف بی بی سی رپورٹ کے کردار برطانیہ میں ہیں، ان سے مدد مانگی ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے شواہد ملنے پر پاکستان میں بھی کارروائی کی جائیگی،کمرشل بینکنگ سرکل میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ سےمتعلق حکومت نےخط لکھا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اےسندھ شاہد حیات کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں اربوں روپے کی بدعنوانی سامنےآئی ہے،کے ایم سی کےشعبہ تعلیم کے450اکاؤنٹس کوچیک کیا جس کے بعد بدعنوانی سامنے آئی۔ڈائریکٹر ایف آئی اےسندھ نے پریس کانفرنس میں ایک ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ایم سی سلیم خان کو بھی پیش کیا ،اس موقع پر ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں محکمہ تعلیم سےماہانہ پیسےلیکرای ڈی اومنصورمرزا کودیتاتھا۔کراچی کےتمام ٹاؤن سے پیسہ جمع کرنےکی ذمے داری میری تھی،سوک سینٹرمیں بیٹھنےوالےمحکمہ تعلیم کےافسران کوبیٹ میں پہنچاتا تھا۔محکمہ تعلیم کے گرفتار افسر کی ساس بھی 64سال کی عمر میں تنخواہ لےرہی تھی۔ایگزیکٹ کیس کے حوالے سےکیس ابھی بھی ختم نہیں ہواہے،ایگزیکٹ کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، کیس کاضمنی چالان بھی پیش کردیا گیا ہے۔