پاکستان
27 جون ، 2015

ایاز لطیف پلیجو نے ایم کیوایم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

ایاز لطیف پلیجو نے ایم کیوایم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

حیدر آباد......قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طارق میر کے اسکاٹ لینڈ یارڈکو دیئے گئےمبینہ بیان کے بعد ایم کیوایم پر پابندی عائد کی جائے ۔حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں دو ہزارافراد شدید گرمی سے موت کا شکار ہوئے ،اس صورتحال میں پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کو بے یارومددگارچھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی ، کرپشن کرکے ملک سے باہرجانے والوں کے خلاف عدالتیں نوٹس کیوں نہیں لیتیں، انھوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، ایم کیوایم پر پابندی اور کرپشن میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 28 جون سے احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :