پاکستان
28 جون ، 2015

کراچی: فائرنگ سے ایک ہلاک ، طارق روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی: فائرنگ سے ایک  ہلاک ، طارق روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی ............کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ طارق روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بروہی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ تفتیشی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق طارق روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت60سالہ اظہر کے نام سے ہوئی ہے جوکہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :