28 جون ، 2015
لاہور........ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ ہزارہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی آئی ہے،،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آج کشمیر ، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔