28 جون ، 2015
اسلام آباد........ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم سے تفتیش کیلیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 2 رکنی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر برطانوی تفتیشی ادارے کی 5 رکنی ٹیم بعد میں آئے گی۔لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں پاکستان میں تین اہم ملزمان زیر حراست ہیں ۔ حکام کے مطابق ان میں سےعمران فاروق کے قتل جبکہ تیسرا انہیں لندن آنے جانے کےلیے معاونت فراہم کرنے میں ملوث ہے ۔ گزشتہ ہفتے چودھری نثار نےلندن میٹروپولیٹن پولیس کی پاکستان آنے کی خبر دی اور بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں برطانوی تفتیش کاروں کو کراچی سے زیر حراست ملزم تک رسائی دی جائے گی ۔انیس جون کو ایف سی نے چمن میں عمران فاروق قتل میں مطلوب دوملزما ن کو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے وقت گرفتار ہونے کا دعویٰ کیا ، ان دو ملزمان کو بھی اسلام آباد منتقل کیا جاچکاہے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم آیندہ ہفتے کے شروع میں پاکستان پہنچے گی اور ابتدائی معلومات اکٹھی کرے گی ، ضرورت پڑنے پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کی5 رکنی ٹیم بعد میں پاکستان آئے گی۔