29 جون ، 2015
کراچی......گرمی میں رس دار تربوزپیاس بجھانے کے ساتھ بھوک بھی مٹاتا ہے۔اس کے ساتھ یہ جلد کی تروتازگی کیلیے بھی مفید ہے۔تربوز کو گرمی میں اللہ کا تحفہ کہیں تو غلط نہ ہوگا۔تربوز میں وٹامن سی کی بڑی مقدار سے جلد تروتازہ اور نظر اچھی رہتی ہے۔تربوز میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کیلیے مفید ہے،جبکہ اس میں موجود لائیکوپین ،فلیونائیڈز اور دیگر اجزا سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔