26 جنوری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملک میں ٹی وی اور کیبل کا موجودہ اینا لاگ سسٹم 2015ء تک لازمی طور پر ڈیجیٹل کرنا ہے تاہم اس کے بعد پرانے ٹی وی سیٹ نہیں چلیں گے۔ وزیراطلاعات نے اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کو بتایاکہ چین نے پاکستان میں ٹی وی نظام کو بلا معاوضہ ڈیجیٹل بنانے کی پیشکش کی ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وہ میڈیا سے متعلق زیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کے لئے چیف جسٹس پاکستان سے ملیں گی۔