01 جولائی ، 2015
اسلام آباد......اسلام آبادہائیکورٹ نےبلدیاتی انتخابات روکنےسےمتعلق تمام درخواستیں مستردکردی ہیں،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے جس کی وجہ سے مداخلت نہیں کرسکتے، جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔بلدیاتی انتخابات روکنےسےمتعلق تمام درخواستوں پر فیصلہ کل محفوظ کیا گیا تھا۔