پاکستان
02 جولائی ، 2015

کراچی:پاک کالونی میں 2گروہوں میں تصادم، 3افراد ہلاک

کراچی:پاک کالونی میں 2گروہوں میں تصادم، 3افراد ہلاک

کراچی......کراچی کے علاقے پاک کالونی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے دوران 3افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار کے دو گروہوں میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی کے قریب واقع گٹر باغیچہ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان اور دوسرے گروہ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں موقع پر ہی 3افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک افراد کی شناخت بلال، غفور اور غنی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت عطا اللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق گینگ وار کے عزیر بلوچ گروہ سے تھا۔

مزید خبریں :