پاکستان
02 جولائی ، 2015

تھانے میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہیے، شہباز شریف

تھانے میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہیے، شہباز شریف

لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھانے میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہیے، پولیس میں احتساب کا کڑا نظام بھی ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں پولیس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ گریٹر اقبال پراجیکٹ سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ منصوبے کے لیے علیحدہ اتھارٹی بنائی جائے گی،پارک میں ٹرین بھی چلے گی اور بگھی بھی،بچوں کے کھیلنے کے لئے علیحدہ جگہ اور اوپن ایئر جم کے ساتھ تحریک پاکستان کے حوالے سے میوزیم بھی بنایا جائے گا۔ ایک اوراجلاس میں صاف پانی کےپراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رواں مالی سال صاف پانی پراجیکٹ پر 11 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور ریجن میں منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :