03 جولائی ، 2015
فیصل آباد ......گوجرانوالہ حادثے میں ٹرین ڈرائیور محمد ریاض بھی زندگی کی بازی ہار گیا ،اس کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی ۔فیصل آباد کی ریلوے کالونی کا رہائشی محمد ریاض مسافر ٹرین کا ڈرائیور تھا،جمعرات کو ڈرائیور نہ ہونے کے باعث اسے خصوصی ٹرین پنوں عاقل سے کھاریاں لے جانے کے احکامات ملے ۔ محمد اسلم وقت پرڈیوٹی پر روانہ ہوا،وزیر آباد میں پل ٹوٹنےسے ٹرین گرنے کے باعث ریاض کی زندگی کی ڈور بھی ٹوٹ گئی ۔محمد ریاض کی میت رات گئے آبائی علاقے فیصل آباد لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔محمد ریاض کی نماز جنازہ ریلوے کالونی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی ،جس میں ضلعی انتظامیہ ،ریلوے ملازمین ،رشتے دار وں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔محمد ریاض کو نور شاہ والی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔