03 جولائی ، 2015
کوئٹہ .....کوئٹہ اور تربت میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر تربت کےعلاقے آبسر میں ایف سی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، تمام گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔