پاکستان
03 جولائی ، 2015

متحدہ کارکن کے قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

متحدہ کارکن کے قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی... .....کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو11جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا ہے۔دوسری طرف اغوا برائے تاوان میں ملوث2 ملزمان کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے متحدہ کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم آصف علی کو پیش کیا۔ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم آصف علی کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کیا گیا ہے۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم آصف علی کو11جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔دوسری طرف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رینجرز نے اغوا برائے تاوان کی واداتوں میں ملوث ملزمان فواد الحق اور ثناء اللہ کو پیش کیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان اہم شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران کے اغوا میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :