پاکستان
03 جولائی ، 2015

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ : ریلوے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ : ریلوے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور.....گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کیسے ہوا؟ محکمہ ریلوے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ حکام کہتے ہیں کہ پل کی مرمت اورٹریک کی بحالی میں 2 ہفتے لگیں گے ،ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینیں متبادل روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہورمیں اجلاس ہوا ،جس میں ٹرین حادثے کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ریلوے حکام کا کہنا تھاکہ نہر میں گری بوگیوں کو نکالنے کا عمل پانی کم ہونے کے بعد شروع کیا جائیگا۔ خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں ٹرین حادثے کے شہدا کےورثا کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فیڈرل انسپکٹرآف ریلوے میاں محمد ارشد نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دوسری جانب نہر سے بوگیاں نکالنے کے لیے پانی کی سطح مزید کم ہونےکا انتظار کیا جا رہا ہے، جو 2 روز تک نکال لی جائینگی۔ پل کی مرمت اور ٹریک کی بحالی2 ہفتے تک مکمل ہوگی، ٹریک بند ہونے کے باعث ٹرینیں متبادل روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :