صحت و سائنس
04 جولائی ، 2015

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تشنج سے بچاؤ کے انجکشن نایاب

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تشنج سے بچاؤ کے انجکشن نایاب

پشاور......پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں حادثات کی صورت میں استعمال ہونیوالے انجکشن نایاب ہوگئے۔ مریض مارکیٹ سے انجکشن مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں ٹیٹنس ٹاکسائڈ انجکشن 3 ماہ سے دستیاب نہیں۔ اسپتال انتظامیہ یہ انجکشن اب تک فراہم کرنے میں ناکام ہے، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامناہے اور انہیں مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے۔ ایمرجنسی انجکشن ٹیٹنس ٹاکسائد حادثات کی صورت میں شدید زخمیوں کو لگایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :